Time - Day 1
Day 1 ~ 9 July 2025
کیا آپ جانتی ہیں کہ وقت وہ واحد چیز ہے جو ایک بار گزر جائے تو کبھی واپس نہیں آتی؟
وقت کو پہچانیے — یہ آپ کی زندگی هے
اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو 24 گھنٹے دیے ہیں۔ نہ کسی کے پاس زیادہ، نہ کم۔ فرق صرف اس بات میں ہے کہ کون اسے ضائع کرتا ہے، اور کون سنوار لیتا ہے۔
قرآن میں ارشاد ہے
"قسم ہے زمانے کی، بے شک انسان خسارے میں ہے۔"
> (سورۃ العصر)
ہم روزانہ کئی گھنٹے صرف اسکرولنگ، فضول باتوں یا نیند میں گزار دیتے ہیں… کیا یہ وہ وقت ہے جو ہمیں دین و دنیا سنوارنے کے لیے ملا تھا؟
---
🎯 Task of the Day:
- آج آپ 10 منٹ نکال کر سوچیں:
- میرا دن کہاں گزرتا ہے؟
- کون سی عادتیں وقت ضائع کر رہی ہیں؟
- کیا میری زندگی کا کوئی مقصد ہے؟


Comments
Post a Comment